جمعہ کے خطبہ میں سبھی امام جمعہ اسلام دشمن دہشت گردوں کوبے نقاب کریں: سید محمداشرف کچھوچھوی

word for peace

نئی دہلی ۲۶ ،نومبر ۲۰۱۵ (پریس ریلیز
داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گرد اللہ اکبر جیسا مقدس نعرہ لگاکر بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں جن کی وجہ سے پوری دنیا میں امن،شانتی کامذہب دین اسلام بدنام ہورہاہے۔دہشت گرد تنظیمیں جہاں ایک طرف اسلام کی بدنامی کا سبب بنی ہوئی ہیں وہیں یہ انسانیت،امن اورہمارے پیارے وطن ہندوستان کی بھی کٹر دشمن ہیں۔داعش کے دہشت گرد کیونکہ اپنے ہاتھوں میں لاالہ اللہ اورمحمدالرسول اللہ جیسا مقدس کلمہ لکھاہواجھنڈا اورآخری آسمانی کتاب قرآن مجید دکھا کر یہ بتارہے ہیں کہ وہ اسلامی خلافت قائم کرناچاہتے یں اوروہ جوکچھ کررہے ہیں وہ جہاد ہے۔ان دہشت گردوں کی کالی کرتوتوں کی وجہ سے مسلمانوں کا مقدس کلمہ اوراللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی مقدس کتاب قرآن مجید اوراللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین دین اسلام پوری دنیا میں بدنام ہورہاہے اسلئے بحیثیت مسلمان ہرایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں وہ خاموش نہ رہے بلکہ جس طرح سے بھی ہوسکے ان کو بے نقاب کرکے اپنے دین اورملک کی حفاظت کرے۔ داعش کے جھوٹے پروپگنڈے سے متاسر ہوکر بھولے بھالے نوجوانوں کے بھی بہکنے کا خطرہ بڑھ گیاہے اسلئے علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی جگہ جگہ اس فکر کوبے نقاب کرکے اپنی شرعی اوردینی ذمہ داری اداکریں۔اس فکر کوشکست دینے کاآسان طریقہ یہ ہے کہ سبھی مسجدوں کے امام جمعہ کے دن اپنے اپنے خطبے میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں،دہشت گردی فکر کوپیداکرنے والی کتابوں،اداروں یا ان کی کسی طرح سے مددکرنے والوں کو بے نقاب کرے ۔کیونکہ ایساکرنا ہی دین اسلام،انسانیت اورملک کی سچی خدمت ہے۔اگر لگاتار جمعہ کے خطبہ میں امام جمعہ اس کام کوانجام دینگے توانشاء اللہ ہماراپیاراوطن ،اسلام کوبدنام کرنے والی اس دہشت گردی فکر سے محفوط رہے گا کیونکہ ایسا کرنا دین،ملک اورانسانیت کی سچی خدمت ہے اسلئے پورے ہندوستان کے امام جمعہ حضرات سے میری گذارش ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبے میں داعش جیسی تنظیم کی دہشت گردی فکر کو مسلسل بے نقاب کریں۔

Check Also

In the era of virtual terrorism, all cyber-enabled nations are equal

WordForPeace.com By Daniel Wagner A victory in information warfare can be much more important than victory …

2 comments

  1. I blog often and I genuinely thank you for your information.
    This great article has truly peaked my interest.

    I will take a note of your blog and keep checking for new details
    about once a week. I subscribed to your RSS feed as well.

  2. Sac Longchamp Pas Cher

    [url=http://mullers.co.za/Longchamp_gJlUknXq/]Sac Longchamp Pas Cher[/url], Howdy just wanted to give you a brief heads up and let you know a few of the images aren’t loading correctly. I’m not sure why but I think its a linking issue. I’ve tried it in two different browsers and both show the same results.|

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *