جموں و کشمیر میں جشن عید میلاد نبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا Jammu and Kashmir celebrates Eid Miladadunnabi with great faith and respect

WordForPeace.com Correspondent

 رات بھر شب خوانی کی روح پرور محفلوں میں عقیدت مندوں نے اپنی والہانہ جذبات  کا اظہار کیا۔

اننت ناگ ،شوپیان ،کولگام ،بارہمولہ ،گاندربل ،کپواڑہ سمیت پلوامہ کے علاوہ دیگر قصبوں و دیہات میں جشن میلاد کے جلوس برآمد ہوئے۔

صوبائی انتظامیہ اور وقف بورڈ کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

کشمیری فوج نے عید میلاد النبی کے موقع پر کشمیری مسلمانوں کو خاص طور پر اور تمام مسلمانان ہند کو عام طور پر مبارکباد پیش کی۔

وورڈ فار پیس نامہ نگار

کشمیر-2 دسمبر– دنیا بھر کی طرح  کشمیر کی جنت نظیر وادی میں بھی بی بی آمنہ کے پھول کا جشن ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، وادی میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں، مساجد اور درگاہوں پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، میلاد نبیؐ کے حوالے سے جلوس بھی نکالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی وادی کے گوشے گوشے سے بھی عید میلاد النبی کے موقع پر درود و سلام کی صداءیں بلند ہوتی رہیں- ربیع اول کے باسعادت موقع پر گلی ، محلوں اور بازاروں کی رونقیں دیدنی تھیں، مساجد اور درگاہوں پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

شدید سردی اور برف باری کے باوجود بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں کشمیریوں نے عید میلاد النبی کی بابرکت محافل میں شرکت کی۔

کشمیری فوج نے عید میلاد النبی کے موقع پر کشمیری مسلمانوں کو خاص طور پر اور تمام مسلمانان ہند کو عام طور پر مبارکباد پیش کی۔

گذشتہ کئی دنوں سے وادی کی مساجد اور خانقاہوں میں شام کے بعد درود و اذکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں ہیں۔ جمعرات کی شام سے ہی مساجد اور خانقاہوں میں روح پرور محفلیں آراستہ ہوئیں۔

ربیع الاول کے آمد کی تیاریاں گذشتہ ایک ہفتے سے وادی کے کونے کونے میں جوش وجذبے سے جاری رہیں۔ مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجایا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاں کیا گیا ہے۔ وادی میں کل نماز جمعہ کے موقعہ پر بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن کے بعد جشن میلاد النبی کے جلوس نکلے۔

Check Also

Attack on Church in Quetta is brazenly Un-Islamic: Ghulam Rasool Dehlvi in Pakistan Christian Post

WordForPeace.com By Ghulam Rasool Dehlvi The Quran say: “Mankind! We have created you from a …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *