داعش جیسی انتہاء پسند تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں :شیخ ابوبکر


دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے:ڈاکٹر حسین ثقافی‘ تنظیم احیاء السنہ کے تحت کالی کٹ میں ’’اسلامی سیاست سامراجی دہشت گردی ‘‘کے عنوان پر سیمنار کا انعقاد
عبدالکریم امجدی ، کالی کٹ (For Word For Peace)

جنوبی ہند کالی کٹ مرکز الثقافۃ کی سرپرستی میں ریاست کی معروف ومشہور داسٹوڈینس تنظیم احیاء السنہ کے تحت آج یہاں کالی کٹ شہر میں ایک روزہ اسلامی سیاست سامراجی دہشت کے عنوان پر سیمنار کا انعقاد عمل میں آیا ۔سیمنار کا افتتاح کرتے ہوئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے جنرل سکریٹری شیخ ا بوبکر احمد نے کہاکہ داعش جیسی انتہاء پسند تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ داعش جیسی تنظیمیں اسلام کی شبیہ کو خراب کر رہی ہیں ۔اسلام امن وشانتی کا درس دیتا ہے ۔شیخ ابوبکر نے کہاکہ عالمی رہنماں دہشت گردی کیخلاف متحد ہوکر کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہم پیرس کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام مخالف ممالک دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں کی قیادت صوفی ازم علماء کرتے ہیں اس لئے انڈیا کے مسلمانوں کی داعش میں شمولیت ہرگز نہیں ہوسکتی ہے ۔اس موقع پر معروف عالم دین ڈاکٹر حسین ثقافی نے کہاکہ دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔اسلام مخالف عناصر دہشت گردوں کی نسبت اسلام اور مسلمان سے کرتے ہیں جو کسی بھی صورت میں ہم برداشت نہیں کرینگے ۔اسلام آتنکواد کے خلاف ہے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔اجلاس کی صدارت مرکز الثقافہ کے جنرل منیجر سی محمد فیضی نے کی ۔ اس موقع پر کیرالہ مارکسٹ کے سینئر لیڈرکنجی کنن نے پیرس حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ داعش جیسی تنظیموں کی پشت پناہی آخر کون کررہاہے ۔اسکے پاس اسلحہ اور اسباب کہاں سے مہیاکرائے جارہے ہیں ۔ان سب کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہر مذہب میں حرام ہے ۔پروگرام سے ڈاکٹر عبدالعزیز،محمد علی ،عبدالرحمن دارمی قاسم میڈکور نے بھی خطاب کیا۔

 

 

Check Also

In the era of virtual terrorism, all cyber-enabled nations are equal

WordForPeace.com By Daniel Wagner A victory in information warfare can be much more important than victory …

3 comments

  1. Oakley Pas Cher

    Oakley Pas Cher, hi!,I really like your writing very so much! share we communicate extra about your article on AOL? I need a specialist on this area to solve my problem. May be that is you! Looking forward to look you. |

  2. I’ll admit I was a total skeptic before I tried this system (along with
    the experience wash and lotion).

  3. If your still hungry during the day. For instance, body and mind, go
    to NowLoss. Now for those of you guys that your kitchen don’t contain alkaloid.
    That you are just the sum of all angles to my satisfaction.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *