ماہ رمضان امت مسلمہ ہی کے لئے نہیں، پوری دنیا کے لئے رحمت Ramazan: Month of Mercy for the Entire World, not only for Muslims

WordForPeace.com

لکھؤ، ۸ مارچ ( پریس ریلیز)

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے زیر اہتمام استقبالِ رمضان و اجتماعی دعاء کا پروگرام منعقد ہوا جس میں بورڈ کے صوبائی جنرل سکریٹری سید حماد اشرف جیلانی نے کہا کہ رمضان کی آمد نہ صرف امت مسلمہ ہی کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے ہر فرد کے لئے رحمت ہے اس مہینے میں اور مہینوں کے بنسبت تقوی پرہیز گاری اور راہ خدا میں استقامت جیسی صفات قوم مسلم میں زیادہ پای جاتی ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ اس ماہ میں ہمدردی غمگساری محبت والفت اور جذبہ خیر خواہی وخدمت خلق میں بھی مسلمانوں کی عملی زندگیاں عام دنوں کے مقابلہ زیادہ شواہد پیش کرتی ہیں۔

مولانا آل رسول احمد نے کہا کہ ماہ رمضان نزولِ قرآن کا مہینہ ہے،تقویٰ، پرہیزگاری، ہمدردی، غمگساری، محبت و الفت،خیر خواہی، خدمتِ خلق،راہ خدا میں استقامت، جذبہ حمیت اور جذبہ اتحاد،اللہ اور رسول سے بے انتہا لو‘ لگانے کا مہینہ ہے لہذا اْس کے استقبال کے لیے ہمیں اپنے اندر ان صفات کو پیدا کرنے کی تیاری کرنی ہو گی جن صفات کی جانب ماہِ رمضان ہماری توجہ مبذول کراتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں قرآن نازل ہوا، روزے فرض ہوئے، جنگ بدر پیش آئی، شبِ قدر رکھی گئی،فتح مکہ کا واقعہ پیش آیا، اس کے عشروں کو مخصوص اہمیت دی گئی، پھر اس ماہ میں زکوٰۃ،انفاق اور فطرے کا اہتمام کیا گیا نتیجتاً ماہِ رمضان المبارک کی عبادات کے درجات بہت زیادہ بلند کر دیے گئے۔

لہذا ضروری ہے کہ ہم اِس ماہ کی حیثیت کے شایانِ شان اس کا استقبال کریں۔ قبل اس سے کہ رمضان کی آمد آمد ہو ہم اپنے ظاہر و باطن کو اس کے لیے یکسوکر لیں۔ پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا اور پروگرام کا اختتام صلوۃ وسلام اور ملک میں امن وامان اور ترقی و خوشحالی کی دعاپرہوا۔

Check Also

(India) Leaders of different faiths welcome Hajis at Kolkata Airport

WordForPeace.com For the first time in India the Haj pilgrims were welcomed by people from …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *