مغربی بنگال میں آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام قومی و ملی سیمینار کا اعلان AIUMB to hold a national seminar on the community development issues in West Bengal

WordForPeace.com
08 اپریل میں منعقد ہونے والے قومی و ملی سیمینار سے متعلق میٹنگ نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر 
اسلام پور (ضلع اتر دیناج پور، مغربی بنگال) میں آئندہ ماہ اپریل کی 08 تاریخ میں اتوار کے دن صبح 09:00 بجے سے 02:00 بجے دن تک منعقد ہونے والے یک روزہ عظیم الشان قومی و ملی سیمینار کے لئے آج بتاريخ 17 مارچ، 2018ء، 11 بجے سے 01:00 بجے دن تک روحانی مسجد، افسرا موڑ، اسلام پور میں علماء و ذمہ دار جوانان اہل سنت کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں تمام شرکائے میٹنگ نے سیمینار کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کرنے کے لئے اور اس کے طریقہ کار پر اپنے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا. میٹنگ میں یہ طے پایا کہ سیمینار موضوعاتی ہو گا اور سیمینار میں مدعو ہر اسپیکر دیے گئے موضوع پر ہی وقت کی پابندی کے ساتھ گفتگو کریں گے اور اپنی گفتگو کو تحریری شکل میں ذمہ داران سیمینار کے حوالے کردیں گے تاکہ ان کی باتوں سے روشنی لے کر  مستقبل میں علاقے کی ترقی کے لئے کوئی عملی اقدام کیا جاسکے.
شرکائے سیمینار کی باہمی مشاورت سے یہ عناوین فی الحال منتخب کیے گئے: (1) مسلم خواتین کی اصلاح و تربیت (2) بنگالی زبان میں دعوت و تبلیغ کی ضرورت (3) ہندی زبان میں دعوت و تبلیغ (4) مشربی غير ضروری اختلافات ہمارے اتحاد کی راہ میں بڑی رکاوٹ (5) علماء اور سماج: روابط و تعلقات (6) اتحاد علماء کی اہمیت و افادیت (7) مشائخ کے تعلق سے غیر ضروری فتوی بازی سے مکمل اجتناب (8) اصلاح کا آغاز اپنے گھر سے ہو (9) اہل سنت کو ایک ملکی پلیٹ فارم کی شدید ضرورت (10) کسی سے نفرت نہیں، تمام سنی مشائخ و علماء سے محبت کی ضرورت (11) مساجد کے ائمہ کو جمعہ کے خطبات میں وسعت لانے کی ضرورت (12) اسلاف کی خدمات شناسی (13) مساجد کے ائمہ اور مدارس کے معلمین اپنے دائرے تک کے سماج پر اپنی گرفت کیسے مضبوط کریں؟ (14) اہل سنت و جماعت کو زیادہ سے زیادہ تقویت کیسے پہنچائی جائے؟ (15) اسکولوں اور کالجوں کے تعلیمی، تربیتی و انتظامی مسائل: چند قابل غور پہلو (16) علاقے کے سیاسی حالات: ایک بصیرت مندانہ گفتگو (17) علاقے میں رفاہ عامہ اور سماجی خدمات (18) علاقے کے مدارس اہل سنت کے تعلیمی و تربیتی پہلو پر مزید غور و فکر.
سیمینار کے اہم شرکاء میں حافظ سعید انور، حافظ محمد سلیم اختر، مولانا محمد انصار الحق نوری، جناب محمد حماد اشرفی، مفتی محمد منور الزماں شمسی، ڈاکٹر محمد شہباز عالم مصباحی، جناب محمد مسرور عالم، مولانا محمد مجیب الرحمن اشرفی، مولانا عبد الخالق اشرفی، مولانا محمد حمید الرحمن اشرفی، مولانا غلام مصطفی اشرفی، مولانا محمد عباس علی اشرفی، مولانا محمد فضل کریم، مولانا محمد شہود عالم، مولانا محمد رفیق عالم اشرفی، مولانا شبیر احمد، مولانا اشفاق اشرفی، مولانا احسان رضا مصباحی، مولانا محمد سمیع اللہ ثقافتی اور مولانا زبیر عالم اشرفی کے نام قابل ذکر ہیں.
یہ میٹنگ بحسن و خوبی حضرت مولانا عبد الخالق اشرفی، نکسل باڑی کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی.
واضح رہے کہ 08 اپریل میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب خصوصی خطاب قائد اہل سنت، تاج المفکرین، شہزادہ حضور شیخ اعظم حضرت سید محمد اشرف میاں کچھوچھوی دام ظلہ العالی ( قومی صدر: آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ) فرمائیں گے.
لہذا 08 اپریل، 2018ء، اتوار کے دن صبح 09:00 بجے سے منعقد ہونے والے اس منفرد الشان سیمینار میں ہمیں آپ کی آمد و شرکت کا شدت سے انتظار رہے گا اور آپ ضرور آئیں گے اور خطباء کے بیانات سے مستفید ہو کر علاقے کی ہمہ جہت ترقی میں اور اہل سنت و جماعت کے زیادہ سے زیادہ فروغ و تقویت میں حصہ لیں گے اور اپنی قومی و ملی بیداری کا ثبوت دیں گے.
یہ سیمینار آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے زیر انتظام و اہتمام ہوگا
الداعی:
آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ (شمالی بنگال و سیمانچل برانچ)، اسلام پور، ضلع اتر دیناج پور ،مغربی بنگال
رابطہ کریں:
+91 96 61 927496
+91 98514 08827
+91 9064502370
+91 7384596109
+91 98005 31913
+91 90029 29028
+91 98005 69588
+91 96358 62999
+91 89429 90480
+91 93344 03887
+91 94733 05268
+91 8250 172 116
+91 96352 59229
+91 97332 74275
+91 99335 26786
+91 824 046 4029
+91 94708 66994
+91 95826 14187
+91 98925 36784

Check Also

Ahl-e-Hadith Anti-Terror Fatwa: Indian Salafis’ Outcry Against The Daesh کیا داعش کے خلاف ہندوستان کے سلفی علماء کا فتویٰ مؤثر ثابت ہو گا ؟

WordForPeace.com غلام رسول دہلوی مسجد نبوی کے امام شیخ ابراہیم الترکی نے ہندوستانی مسلم نوجوانوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *