نذرِ عقیدت بحضورِ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ Tribute to Hazrat Khwaja Gharib Nawaz Moinuddin Chishti r.a.

By Ahmad Ali Barqi Azmi, Word for Peace
مکرمی!
السلام علیکم
نذرِ عقیدت بحضورحضرت خواجہ معین الدین چشتی  اجمیری رحمتہ اللہ علیہ  ارسال خدمت ہے گر قبول افتد زہے عز و شرف!
نیازمند
احمد علی برقیؔ اعظمی
 
تھے معین الدین اجمیریؒ جو ولیوں کے ولی
منبعِ رُشدو ہُدیٰ ہے ان کی عملی زندگی
ہے ولایت ان کی لوگوں کے دلوں پر حکمراں
ہیچ جس کے سامنے ہے تخت و تاجِ خُسروی
عرس جو اجمیر میں جاری ہے ان کا آج کل
دیتا ہے سب کو پیامِ امن و صلح و آشتی
جوق درجوق آرہے ہیں لوگ طول و عرض سے
مطلعِ انوار ہیں ان کے فیوضِ باطنی
ہے مشامِ جاں معطر رہروانِ شوق کی
روح پرور ہے یہ گلزارِ ولایت کی کلی
ہے سفیرِ احمدِ مختارﷺ کی یہ بارگاہ
اہلِ دل کی روح کو ملتی ہے جس سے تازگی
مذہب و ملت کی ہے ہر قید سے یہ بے نیاز
ملتا ہے سب کو یہاں آکر سرورِ معنوی
ہے شرابِ معرفت میخانۂ چشتی میں عام
پھر بھی باقی ہے ابھی تک کیوں نہ جانے تشنگی
ہے تصوف سے شغف جس کو وہ ہے ان کا مرید
عالمِ روحانیت کرتا ہے اُن کی پیروی
سایہ گُستر ان کا روحانی تصرف اس پہ ہے
اُن پہ قرباں ہے متاعِ شوقِ برقیؔ اعظمی

Check Also

Pakistan’s troubled path to democracy: a history replete with coups and dictatorships

WordForPeace.com Jul 20, 2018 Islamabad: Pakistan’s powerful military says it is taking “no direct role” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *