Are You Awake and Aware? كيا آپ جاگ رهے ھیں؟

By Mukhtar Ahmad Jamaee, Word for Peace

#الله رب العزت کی جانب سے بندوں کے لئے نیند واقعی ایک نعمت ہے۔اللہ نے نیند کو آرام اور راحت کا زریعہ بتایا(وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا) دن بھر جسم کو تھکان ہوتی ہے ۔ سورج کی شعاعیں اور مختلف وائرس اور بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے جسم کامدافعتی نظام کمزور ہونے لگتا ہے ۔
#جب انسان کو نیند آتی ہے تو نیند میں انسانی جسم سے ایک قسم کا پروٹین خارج ہوتا ہے جو انسانی جسم کومتأثر کرنے والے جراثیم اور بیماریوں کا تدارک کرکے پھر سے نئی توانائی اور تروتازگی بخشتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں دل اور خون کی رگیں ہمیشہ دباؤ میں رہتی ہیں ۔ حالت بیداری میں دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے اور خون کا دباؤ بھی رگوں میں زیادہ ہوتا ہے ۔نیند سے دل کی دھڑکن بھی کم ہوجاتی ہے اور خون کا دباؤ بھی کم ہوجاتا ہے جس سے کلسترول کا لیول برابر رہتا ہے اور دل کو تازگی ملتی ہے۔
#یہی وجہ ہے کہ اس نعمت سے زیادہ تر امت مسلمہ ہی مستفید ہورہی ہے۔جہاں تک دیگر اقوام کا تعلق ہے وہ سوتی کم ہے اور جاگتی زیادہ ہے ۔
#اس لئے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں امت مسلمہ خواب غفلت سے بیدار نہ ہوجائے۔ انہیں کیا پتہ کہ امت مسلمہ ساری دنیا پر حکومت کرکے اتنا نہیں تھکی ہے جتنا کہ ہندوستان کو انگریزوں سے آزاد کراکے تھک چکی ہے۔
#امت مسلمہ یہ بھول چکی ہے کہ صرف رات نیند کرنے کے لئے ہے دن نہیں۔بعض مسلمان تو رات دن کا فرق بھی بھول چکے ہیں انہیں صرف یہ معلوم ہے کہ نیند ایک نعمت ہے خواہ وہ دن ہو یارات اس سے کوئی سروکار نہیں۔
#سنا ہے کہ نیند دماغ انسانی کی کھوئی ہوئی قوت کو یکجا کرنے اور حافظہ کو تقویت بخشنے اور یادداشت کو مظبوط کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے ۔
#لیکن مجھے نہیں لگتا کہ امت مسلمہ کی کھوئی ہوئی دماغی قوت کبھی لوٹ آئیگی ۔
#بساوقات کسی بھی نعمت کی کثرت اور فراوانی کفران نعمت کا ذریعہ بن جاتی ہے ۔ امت مسلمہ بھی نیند کی نعمت سے اتنی مستفید ہوچکی ہے کہ اب وہ دھیرے دھیرے کوما کی طرف مائل ہے ۔ اور دشمن کو اسی وقت کا انتظا ر ہے ۔ اب هم اپنے آپ سے سوال كرين كه  واقعی نیند اگر نعمت ہے تو پھر میں اور آب جاگ کیوں رهے هيں؟ #اگر آپ کو نبند نهي آرهي هے تو چلئے هم اور آپ مل كر امت كو جگائیں. جاگ جائیں تو ٹھیک ورنه هم بهي  انهيں کے پھلو ميں نيند كي آغوش ميں خوابوں كي سير كريں.

از: #مختار احمد جامعي
#پیشکش
#ناظم اشرف #مصباحی

Check Also

‘Westophobia’ is Dangerous for Muslims

‘Westophobia’ is Dangerous for Muslims

By Waris Mazhari In recent years, what is called ‘Islamophobia’ has become a major issue globally, …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *