Empower Women, Ensure their Safety and Don’t Distort Statements: Shaik Abu Bakr Musliyar

 

By Abdul Karim Amjadi, Word for Peace, Kerala

خواتین کو تعلیم کے ذریعہ باختیاربنانے اورانہیں خصوصی تحفظ دینے کی ضرورت

   عبدالکریم امجدی
آل انڈیا سنی جمعیة العلماءکے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد نے میڈیاپر منفی طریقہ سے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو صنفی مساوات سے زیادہ ضروری ہے انہیں خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے ۔تعلیم کے ذریعہ باختیار بنایا جائے ۔آج یہاں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنفی مساوات سے قبل ملک کے اندر خواتین پر ہورہے جرائم کا حل نکالا جائے ۔شیخ نے کہاکہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے سب سے زیادہ عورتوں کے احترام کا درس دیا ۔انہیں معاشرہ میں خاص حقوق دیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین تعلیم اور صحت کے میدان اور خاندان چلانے میں اہم رول اداکرتی ہیں۔تاہم شیخ نے کہاکہ مردوں کے برعکس خواتین کیلئے چند حدود مقرر ہیں ۔انہیں خصوصی توجہ اور تحفظ دینے کی ضرورت ہے ۔خواتین کے تعلق سے دئے گئے بیان پر کہاکہ میں نے اپنی تقریر میں خواتین کے ذریعہ بچہ جننے اور انکی پرورش کے بارے میں ان کی خوبی کا تذکرہ کیا۔جوکہ انہیں قدرت کی طرف سے حاصل ہے ۔لیکن میرے الفاظ کو جان بوجھ کرمنفی طریقے سے پیش کیا گیا۔شیخ نے سخت الفاظ میں کہاکہ میں نے کبھی بھی خواتین کی توہین نہیں کی۔ہمیشہ تعلیم وتربیت کے ذریعہ انہیںباختیار بنانے کی وکالت کی ۔شیخ نے کا کہاکہ میرا یقین ہے کہ خواتین کو تعلیم کے ذریعہ باختیار بنانا ہی انکے حق میں ناانصافی اور عدم مساوات کا آخری حل ہے ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی بنیادی ضرورت کو سمجھے بغیر متعددافرادصنفی مساوات کے بارے میں جو بات کرتے ہیں درست نہیں ہے ۔

Check Also

Myth of Ghazwa-tul-Hind: Misusing Religion in Pakistan to Justify Military Adventurers

WordForPeace.com Diary of A Concerned Pakistani Religion has quite frequently been used as an excuse …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *