Pakistan has failed to attract the Indian Muslims ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف پاکستان کی سازش

WordForPeace.com

یہ بات سوچنے کی ہے کہ ہندوستان میں پاکستان نے اتنی بار اپنے ایجنٹوں کو بھیجا او ریہاں پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیں لیکن  کبھی ان کا الزام مقامی مسلمانوں پر عائد نہیں ہوسکا کیو نکہ ہندوستانی مسلمانوں کی موجودہ نسل نہ تو پاکستان کو پسند کرتی ہے نہ ہی پاکستانیوں کے بہکاوے میں آنا چاہتی ہے۔ہندوستانی مسلمانوں کو معلوم ہے کہ اگر پاکستانیوں کو مسلمانوں اور اسلام کا ہی خیال ہوتاتو بنگلہ دیش اس سے الگ نہ ہوتا۔ اگر پاکستانیوں کے دل میں اسلام کا درد ہوتا تو وہ افغانستان کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے والی امریکی  افواج کا ساتھ کبھی نہ دیتے۔ پاکستانیوں کو اگر ہندوستانی مسلمانوں سے ہمدردی ہوتی تو وہ یہاں کے مسلمانوں کے زخموں پرنمک نہیں چھڑ کتے۔اس طرح کے لغو اور جھوٹے الزام لگا کر مسلمانوں کی وفاداریاں  مشکوک نہ کرتے۔  پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ممبئی پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں یہ گمراہ کن الزام کتنے مسلم خانوادوں کی زندگی برباد کرسکتا ہے اس کا پاکستانیوں کوبہت  اچھی طرح علم ہے لیکن اپنے قصاب کو بچانے کے لیے یہاں کے مسلمانوں کوبلی کا بکرا بنانے کی فکر میں ہیں پاکستانی سیاست داں ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک ناکام اسٹیٹ ہے ۔ اس کے قیام جو مقصد تھا وہ پوری طرح فوت ہوچکا ہے ۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں آج بھی علاحدگی پسندگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔  بلوچستان کے لوگ مسلح جد وجہد کررہے ہیں تاکہ پاکستان سے الگ ہوسکیں۔ افغانستان سےملنے والی سرحدوں پر بھی تحریک طالبان پاکستان ایک نئے ملک کے قیام کی کوششوں میں لگی ہے۔  پاکستانی فوج آج اپنے ہی شہریوں سے برسر پیکار ہے۔ اپنے ہی شہریوں کا خون بہانے پر وہاں کے فوجیوں کو ہلال پاکستان کے تمغے عطا کئے جارہے ہیں۔  سیاست او رعدالت کے درمیان ٹھنی ہوئی ہے۔  فوج بھی جمہوریت کو آنکھیں  دکھا رہی ہے۔  آئی ایس آئی نے ملک کا برا حال کررکھا  ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے پر کروڑوں کی بے ایمانی کا الزام ہے۔ صدر آصف علی زرداری  کے خلاف سوئس بینکوں کے کیس کھولنے کامطالبہ نہ صرف عوام کررہے ہیں بلکہ سپریم کورٹ  کی جانب سے بھی کیا جارہا ہے۔

عام آدمی کے تحفظ کا یہ عالم ہے کہ کراچی ایک بڑے مقتل میں تبدیل ہوگیا ہے، جہاں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ درجنوں افراد کا خون بہا یا جارہا ہے۔ بم دھماکے پاکستان کا مقدر ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی پاکستان کی قسمت کی لکیر بن گئی ہے۔  زہر کے جو شجر وہ ہندوستان میں بونا چاہتا تھا وہی زہریلے پیڑ اس کے سب ہی باغو ں کی فضاؤں کو مسموم کررہے ہیں۔  ایسے ماحول میں اپنی خبر لینے کے بجائے پاکستانی سیاست داں ہندوستانی مسلمانوں کے سکھ چین کو چھیننا چاہتے ہیں۔

Check Also

(India) My Only Religion Was My Uniform: Officer Who Cracked Kathua Case

WordForPeace.com Shwetambri Sharma, the only female member of the Special Investigation Team (SIT) of Crime …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *