Patience and tolerance can only ensure religious coexistence: Jamia Millia Islamia Interfaith Workshop صبر و تحمل اور ایک دوسرے کے احترام سے ہی بین مذاہب سمجھوتے کا امکان

By WordForPeace.com
 Patience and tolerance can only ensure religious coexistence: Jamia Millia Islamia Interfaith Workshop

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے دو روزہ ورکشاب میں مذہبی رہنماوں کا اظہار خیال
 طلباء کو امن کا نقیب مقرر کرنے اور صبر و تحمل کی تربیت کرنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ مختلف عقائد کے مذہبی پیشواوں نے اپنے اظہار خیال میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کرنے پر زور دیا ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامیات اور برطانوی ہائی کمیشن نے اس ورکشاپ کو منعقد کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور برطانوی ہائی کمیشن کے پریس اور پولٹیکل منسٹر کونسلر اینڈریو سوپر نے اس کا افتتاح کیا۔ پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ جامعہ ہمیشہ سے عدم تشدد اور امن و بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کرتا آیا ہے ۔ شعبہ اسلامیات اور برطانوی ہائی کمیشن کی یہ کوششیں قابل قدر ہیں۔  ورکشاپ کے مہمان خصوصی اینڈریو سوپر نے کہا کہ ہندوستان کی طرح برطانیہ بھی کثیر ثقافتی معاشرہ ہے اور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان خیالات کی بنیاد پر نوجوان طلباء کو تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے طلباء کو تحمل اورصبر و ضبط کی تربیت دی جائے گی ۔ شعبہ اسلامیات کے پروفیسر جنید حارث کی طرف سے انٹر فیتھ کو ایگززٹیس اینڈ ٹولیرنس نامی کتاب کا پروفیسر طلعت احمد اور مسٹر سوپر نے مشترکہ طور پراجزاء کیا۔ اس موقع پر ایسسٹیٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرحبیب الرحمان نے اس منصوبے کی اب تک کی پیش رفت پر رپورٹ پیش کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر جنید نے بتایا کہ جامعہ نے اپنے یہاں اورعلی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں ایسے ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے اور دونوں ہی جگہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد ہونا ضروری ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کی پریس اور مواصلات مشیر اسد مرزا نے کہا کہ جامعہ ایک بہت پرانا ادارہ ہے اور مشرق میں بھی اس یونیورسٹی نے بہت کامیاب منصوبوں کو انجام دیا ہے۔

Check Also

Ulama’s Confrontation with the Imperialists in India تدخل العلماء الهند فى حرب مقا ومة الاستعمار

By Shammas Aboobacker, for WordForPeace.com ومن الواضح لدى الجميع ان  لعلم الهند قدم راسخ في …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *