The Last Ten Days of Ramadan رمضان اللہ کا خصوصی مہینہ ہے

By Ghulam Ghaus, Wordforpeace.com

مکرمی!
اسلامی مہینوں میں رمضان شریف کو بڑا اہم مقام حاصل ہے مسلمان عام طور پہ اس مہینے کانام یاد رکہتا ہے اور اسکی آمد کا وقت بہی جانتا ہے اسلامی کیلینڈر کے دیگر مہینوں کے نام معلوم ہوں یا نہ ہوں مگر رمضان وہ مہینہ ہے کہ اسے سارے مسلمان نہ صرف یاد رکہتے ہیں بلکہ اس مہینے کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں
اللہ تعالی کے نزدیک اس ماہ کو بڑاعظیم مقام حاصل ہے اور اسکی طرف سے بندوں پر عنایات کی بارشیں ہونے لگتی ہیں نفل و سنن کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضو ں کے برابر کردیا جاتا ہے
اس مقدس ماہ میں مسلمان نہ صرف روزہ رکہتا ہے بلکہ اپنی زندگی کے معمولات مین غیر معمولی تبدیلی لے آتا ہے مسجدین ان دنوں میں دیگر مہینوں کے مقابل نمازیوں سے بہر جاتی ہیں
مسلم امت کا بڑا طبقہ اس ماہ مبارک کی بڑی قدرو منزلت کرتا ہے حفاظ کرام تراویح کی نماز میں قرآن پاک اپنے مقتیوں کو سناتے ہیں اور اس طرح  اس مبارک مہینے میں ڈھیر ساری نیکیوں کے مالک ہو جاتے ہیں
آج کل رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے جسمیں لوگ مسجد میں اعتکاف کے لئے بیٹہتے ہیں اعتکا ف وہ عمل ہے کہ جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا صحیحین میں ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف فرمایا کرتے  ایک حدیث میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جسنے رمضان میں دس دنوں کا اعتکاف کر لیا تو وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کئے[ حوالہ بھار شریعت ] معتکف کو دنیاوی ہنگامہ آرائی سے یکسر کنارہ کشی ہو جاتی ہے اور حالت اعتکاف میں معتکف اللہ کی بارگاہ میں خوب ذکر و اذکار کرتا قرآن کی تلاوت ،درودوسلام کا ورد اور توبہ واستغفار کا کثرت سے وظیفہ کرتا ہے
اب دھیرے دھیرے یہ بابرکت مہینہ ہم سے رخصت ہو رہا ہے اللہ تعالی ہمارے اعمال کو شرف قبولیت سے نوازے آمين يارب العالمين.

مولانا غلام غوث جامعی بارہ بنکوی
بازید پور ،فیض آباد یو،پی
موبائل نمبر 9794534712

Check Also

Kashmiri footballer-turned-militant Majid Khan returns home after mother’s tearful appeal; army not to press charges

WordForPeace.com The Indian Army has hailed the footballer-turned militant Majid Irshad Khan for his ‘brave’ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *