Site icon Word For Peace

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں’آزادی کا امرت مہتسو‘کا آغاز

Jamia Millia Islamia

Jamia Millia Islamia۔ہندوستان کی 75ویں یوم آزادی کی یادمیں ’آزادی کا امرت مہتسو‘ کے حصے کے طورپر آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف اراکین اور طلبانے شیخ الجامعہ کے دفتر کے سامنے سبزہ زار میں قومی ترانہ گایا۔

کوڈ۔19کے ضابطوں پر عمل آوری کے ساتھ پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سرپرستی اور ڈاکٹر ناظم حسین الجفعری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سربراہی میں پروگرام ہوا منعقد ہوا۔ اسے پروفیسر محمد مسلم خان، شعبہ ئسیاسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور یونیورسٹی کی اکائی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)نے ترتیب دیا تھا۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی) کی ہدایات کے مطابق،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور بھی مختلف پروگرام منعقد کررہاہے۔مؤرخہ 13 اگست 2021کو منعقد ہونے والی ’فریڈم رن‘ میں جامعہ کے اسٹاف اراکین اور طلبا حصہ لیں گے۔ امرت مہتسو کے حصے کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبہ جات اور مراکز کی طرف سے ترجمہ نگاری اور تصنیفِ کتب    وغیرہ سے متعلق ورکشاپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اکائی۔ این ایس ایس کی جانب سے کیمپس میں اور کیمپس سے باہر کے علاقوں میں ’سوچھتا ابھیان‘ کا پروگرام کیا جائے گا۔سوچھ بھارت،کوڈ۔19 بیداری اور دماغی صحت سے متعلق مسائل پر ریڈیو ٹاک کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔جامعہ کی این ایس ایس یونٹ کی جانب سے ڈینگو اور ملیریا بیداری پروگرام بھی کئے جائیں گے۔ یہ جملہ پروگرام کوڈ۔19ضابطوں پر عمل آوری کے ساتھ کیے جائیں گے۔

Exit mobile version
Skip to toolbar