Education for PeaceUrdu

جامعہ ملیہ اسلامیہ: حقوق انسانی کے موضوع پر آن لائن ریفریشر کورس کا آغاز

یو جی سی-ایچ آر ڈی سی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شعبہ پولیٹیکل سائنس،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مشترکہ طور پر انسانی حقوق اور سماجی شمولیت کے عنوان سے دو ہفتوں پر مشتمل ایک آن لائن ریفریشر کورس کا آغاز کیا جو 19 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

پروفیسر انیس الرحمن،ڈائریکٹر،یو جی سی۔ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے ، افتتاحی خطاب میں انھوں نے کورس کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالئ اور دیگر معززین اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔

پروفیسر نجمہ اختر،وائس چانسلر،جامعہ ملیہ اسلامیہ افتتاحی تقریب کی مہمان اعزازی تھیں ۔ اس پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ نے شرکت کی،افتتاحی تقریب میں کورس کے دوران لیکچر دینے والے ماہرین بھی شامل تھے۔

پروفیسر اختر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” یہ کورس اس فن کے ماہرین نے تیار کیا ہے جو نہ صرف کورس میں حصہ لینے والے لوگوں کے نظریاتی تفہیم کو بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا بلکہ اس سے ان کی اپنی شخصیت کا بھی ارتقاء ہوگا۔ اس کورس سے استفادہ کرنے کے بعد،آپ اپنے طلبا کو جو معاشرے میں معاشرتی انصاف اور مساوات لانے کے لئے کام کررہے ہیں زیادہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔

پروفیسر بلبل دھر جیمس،شعبہ پولیٹیکل سائنس،جامعہ ملیہ اسلامیہ اس کورس کی کو آرڈینیٹر ہیں ۔ انہوں نے ان عنوانات اور امور کے بارے میں ایک مختصر خاکہ پیش کیا جس پر آن لائن کورس کے دوران مختلف سیشنوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دو ہفتوں کے کورس کے دوران مختلف سیشنوں میں انسانی حقوق سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جن امور پر بات چیت ہوگی ان کے عنوانات کچھ اس طرح سے ہیں ۔ انسانی حقوق کی نشوونما: ایک جائزہ،انسانی حقوق اور معاشرتی انصاف کا تصوراتی فریم ورک،حقوق کے پاسبان: این ایچ آر سی،قدرتی حقوق سے انسانی حقوق تک،حقوق انسانی کی ترقیوں اور تنقیدوں کے نظریات،نئی سماجی تحریکیں اور انسانی حقوق،ہندوستان میں حقوق سے متعلق قوانین،دلت دعویٰ اور معاشرتی شمولیت،شہریت اور انسانی حقوق،انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون،اعضاء کی فروخت اور ٹرانسپلانٹ اور انسانی حقوق،صنفی،مردانگی،خواتین،تشدد اور انسانی حقوق،ایل جی بی ٹی کیوئ کی سماجی شمولیت،نارتھ ایسٹ میں ہیومن رائٹس،بائیوٹیکنالوجی اور بائیوٹکس جی ایم او اینڈ سروگیسی،صارفین کی حفاظت اور آئی پی آر،میڈیا بمقابلہ: انسانی حقوق،دماغی صحت۔ شمولیت اور مداخلت،مسلم پسماندگی اور اقلیتی حقوق،انسانی حقوق کے امور: بین الاقوامی تناظر،پائیدار ترقی اور حیوانی تنوع: قبائلی حقوق،انسانی حقوق اور پولیس،پولیس اور انسانی حقوق،ڈیزاسٹر مینجمنٹ،بچوں کے حقوق اور نئی تعلیم کی پالیسی،بچوں سے بدسلوکی اور بچوں کے حقوق،انسانی حقوق اور کثیر الثقافتی،نسل کشی اور مزدوری کی تقسیم وغیرہ ۔

کورس کے دوران یونیورسٹی آف ایسٹ لندن،ڈاک لینڈ کیمپس کے پروفیسر جارجیا ڈونا کے ذریعہ مہاتما گاندھی سے متعلق ایک خصوصی سیشن اور مہاجرین اور ان کے مسائل سے متعلق ایک خصوصی خطاب بھی ہوگا۔

ان سیشنوں کے دوران مختلف غیر ملکی یونیورسٹیوں،ایم ایچ آر سی،دہلی یونیورسٹی،جواہر لال نہرو یونیورسٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ،عثمانیہ یونیورسٹی،ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز،این جی اوز،پولیس اور قانونی شعبوں کے ماہر مقررین لیکچر دیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CAPTCHA ImageChange Image

Back to top button
Translate »