Diplomacy for PeaceNation for PeaceReligion for PeaceSpirituality for PeaceWorld for PeaceYouths for Peace

World Sufi Forum participant in Global Conference in Istanbul ”تصوف اور عالمی امن“ بین الاقوامی کانفرنس،استنبول میں علما ء مشائخ بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری کی شرکت

Word For Peace

 پہلی بار ہندوستان کی تصوف اور عالمی امن، استنبول،- ترکی  کے نویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں نمائندگی

21/ فروری، استنبول، ترکی(پریس ریلیز)

تصوف اور عالمی امن بین الاقوامی کانفرنس میں آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈکے جوائنٹ سکریٹری حاجی سید سلمان چشتی نے اجمیر شریف سے تعلق رکھنے والے چشتی صوفی آرڈر کے 800 سال پرانے صوفی سلسلہ اورایشیا براعظم کی نمائندگی کی۔ حاجی سید سلمان چشتی نے کہا کہ دنیا بھر میں امن پسند معاشروں کے درمیان صوفیانہ دلوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، تصوف میں انسانیت کا پیغام دیا جاتا ہے، اس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقی، وسطی اور جنوبی ایشیاء، امریکہ، یورپی یونین اور روسی فیڈریشنوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد ممالک کے صوفی اسکالرز کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمارے ہندوستانی پرچم کو بلند کرنے اور آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ،ہندوستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور میں ”تصوف اور عالمی امن“موضوع پر نویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد  کرنے پر ”صوفی علماء کی بین الاقوامی اکیڈمی اور دارالسلام کلیاسی”  کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں مدعو کیا۔

کانفرنس میں انہوں نے آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈکا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا علماء اور مشائخ بورڈ کا قیام امن کے پیغام کو عام کرنے اور ملک و برادری اور انسانیت کے لئے امن کو یقینی بنانے کے بنیادی مقصد کے ساتھ عمل میں آیا۔علماء ومشائخ بورڈ عالمی سطح پر سنی صوفی ثقافت کی تشہیر کے لئے کوشاں ہے،مساجد، درگاہیں، آستانے اور خانقاہیں روحانیت کے ایسے سر چشمہ ہیں جہاں خدا کی عبادت، امن،  اخوت اور رواداری کے فروغ کے دنیوی فرائض کے ساتھ تقویت ملی ہے۔

 اختتامی کلمات پر حاجی سید سلمان چشتی نے ہندوستان کی جانب سے پرتپاک احترام اور شکریہ ادا کیا اور تمام صوفی روحانی رہنماؤں کو ذاتی دعوت دی کہ وہ ہندوستان کا دورہ کریں اور ہندوستان کے بھرپور روحانی اور ثقافتی ورثے کا تجربہ کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »