Urdu

Frequently-asked Questions on the Travellors’s Prayers مسافر پر نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

مسافر کی نماز

سوال مسافر کسے کہتے ہیں ؟
جواب = شرع میں مسافر وہ شخص ہے جو تین دن کی راہ  -خشکی میں تین دن کی راہ کی مقدار ساڑھےستاون میل ہے ،اور نیۓ حساب سے ساڑھے بیانوے کلو میٹر ہے
تک جانے کے ارادے سے بستی سے باہر ہوا ہو

یعنی جو بستی سے ساڑھے بیانوے کلومیٹر کی دوری کا ارادہ کر کے نکلے

خواہ جلدی پہنچے یا دیر میں

سوال = اگر گھر سے ساڑھے بیانوے کلو میٹر کا ارادہ کر کے نکلا مگر یہ بھی ارادہ کیا کہ درمیان میں کہیں ٹھہرے گا تو مسافر ہوگا یا نہیں ؟
جواب = اگر ساڑھےبیانوے کلومیٹر کا ارادہ کر کے گھر سے نکلا ہے اور درمیان میں ضمنی طور پر (سواری کے انتظارمیں ،یا گاڑی خراب ہو گئی وغیرہ) کہیں ٹھہر گیا تو مسافر ہی رہے گا _
اور اگر گھر سے ہی ارادہ کرکے نکلا ہے کہ راستے میں کہیں ٹھہرے گا اور پھر آگے جائے گا تو مسافر نہیں ہوگا _

سوال = مسافر پر نماز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب = مسافر پر واجب ہے کہ قصر کرے یعنی ظہر عصر اور عشاء چار رکعت والی فرض نماز کو دو پڑھے کہ اس کے حق میں دو ہی رکعت پوری نماز ہے _
اگر کسی نے قصداً چار رکعت پڑھیں اور دونوں قعدہ کیے تو فرض ادا ہو گیا اور آخری دو رکعت نفل ہوگئی مگر گنہگار اور مستحق نار ہوا ایسا شخص توبہ کرے _
اور اگر دو رکعت پر قعدہ نہ کیا تو فرض ادا نہ ہوا _

نوٹ = فجر ،مغرب اور وتر میں قصر نہیں ہے_

سوال= سنتوں میں قصر ہے یا نہیں؟
جواب = سنتوں میں قصر نہیں ہے اگر موقع ہو تو پوری پڑھے ورنہ معاف ہے _

سوال = مسافر کس وقت سے نماز میں قصر شروع کرے؟
جواب = مسافر جب بستی کی آبادی سے باہر ہوجائے تو اس وقت سے نماز میں قصر شروع کرے_
نوٹ = اگر بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن آبادی سے باہر ہوں اور ساڑھے بیانوے کلو میٹر کی راہ تک جانے کا ارادہ بھی ہو تو بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر قصر کرے گا اور اگر بس اسٹینڈ یا ریلوے اسٹیشن آبادی میں ہو تو قصر نہیں کرے گا _

سوال = اگر ساڑھے بیانوے کلومیٹر سے کم دوری کی راہ کے ارادے سے نکلا اور وہاں پہنچ کر پھر دوسری جگہ کا ارادہ ہوا اور وہ بھی ساڑھے بیانوے کلومیٹر سے کم کی راہ ہے تو شرعاً مسافر ہوگا یا نہیں؟
جواب = وہ شخص شرعاً مسافر نہیں ہوگا جب تک کہ جہاں سے چلے وہاں سے ساڑھے بیانوے کلومیٹر کی راہ کا اکھٹا ارادہ نہ کرے یعنی اگر ساڑھے بیانوے کلومیٹر سے کم دوری کی راہ کے ارادے سے چلتا رہا تو اسی طرح اگر ساری دنیا بھی گھوم آئے مسافر نہ ہو گا _
سوال = مسافر کب تک قصر کرتا رہے ؟
جواب = مسافر جب تک کسی جگہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہ کرے یا اپنی بستی میں نہ پہنچ جائے اس وقت تک قصرکرتا رہے _

سوال = مسافر اگر مقیم کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا کرے ؟
جواب = مسافر اگر مقیم کے پیچھے نماز پڑھے تو پوری پڑھے قصر نہ کرے _

سوال = مقیم اگر مسافر کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا کرے؟

جواب = مقیم اگر مسافر کے پیچھے نماز پڑھے تو امام کے سلام پھیر دینے کے بعد اپنی باقی دو رکعتیں پڑھے اور ان رکعتوں میں قرات بالکل نہ کرے بلکہ سورہ فاتحہ پڑھنے کی مقدار تک چپ چاپ کھڑا رہے _

سوال = اگر مسافر امام نے قصر نہ کیا اور پوری چار رکعت پڑھا دی تو مقتدی کی نماز ہوگی یا نہیں ؟
جواب = مسافر امام نے اگر چار رکعت پڑھادی تو مقیم مقتدی کی نماز نہیں ہوئی_
(بہار شریعت)

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »