Urdu

مسلمس اویرنس موومنٹ (امام) مسلم ووٹ متحد کرنے کے لئے کوشاں

WordForPeace.com Special

مسلمس اویرنس موومنٹ (امام) مسلم ووٹ متحد کرنے کے لئے کوشاں

پٹنہ ۸۲/ستمبر

یہاں ایک سماجی تنظیم انڈین مسلمس اویرنس موومنٹ (امام) کی دو روزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ موومنٹ بہار میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہو کر بے معنیٰ ہونے سے روکنے کی مقدور بھر کوشش کے لئے عوام میں جائے گی اور کوشش کرے گی کہ مسلم ووٹ رائیگاں جانے کی بجائے نتائج پر اثر انداز ہوں اور جہاں جہاں ممکن ہو سکے جیت کے ووٹوں کا حصہ بنے۔
اس میٹنگ کی صدارت انڈین مسلمس اویرنس موومنٹ (امام) کے صدراور بانی اشہر ہاشمی نے کی جس میں جنرل سکریٹری یونس موہانی ایڈووکیٹ،سکریٹری جہانگیر عادل علیگ کے علاوہ اورنگ زیب ارمان،پروفیسر نایب علی،شوکت علی(ڈکیا)،نواب عتیق الزماں شریک ہوئے۔میٹنگ میں یہ طے پایا کہ موومنٹ کی ٹیم الیکشن بھر بہار میں رہے گی اور ہم مزاج پارٹیوں اور پسندیدہ امیدواروں کی حمایت میں مسلم عوام کو بیدار کرے گی۔
میٹنگ میں کچھ اور تنظیمی امور بھی زیر غور آئے۔ گذشتہ میٹنگ کے بعد اس موومنٹ کے کارکنوں نے متعدد تقریباً تمام پارٹیوں کو خط لکھ کر اپنے مطالبات پیش کئے ہیں جن پر ایک سیاسی پارٹی نے موومنٹ کے موقف کی پوری تائید کی ہے۔ ایک بڑی ملی تنظیم بھی موومنٹ کے موقف کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور اہم سماجی تنظیم نے موومنٹ کے مطالبات کو تسلیم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »