Urdu

مولانا محمد علی جوہرکے یوم پیدائش پربلند شہرمیں یوم جوہرمنایا گیا

 

مولانا محمد علی جوہرکے یوم پیدائش پربلند شہر میں یوم جوہرمنایا گیا

مولانا محمد علی جوہرکے یوم پیدائش پربلند شہر میں یوم جوہرمنایا گیا

                بلند شہر ۱۱  دسمبر ۰۲۰۲۔ مجاہد اعظم مولانا محمد علی جوہر کے یوم پیدائش 10 دسمبر کے تعلق سے قومی مشاورت کمیٹی کے زیر اہتمام رائن کولڈ اسٹور سیانہ روڈد پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قاری محمد طلحہ قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ گرین پارک کی صدارت اور پروگرام کے کنوینر ابوذر رائن کی نظامت میں منعقدہ پروگرام میں خصوصی طور پر مختلف کالج اور اسکول کے طلبہ نے محمد علی جوہر کا تعارف پیش کرتے ہوئے انکی حیات و خدمات تحریکات صحافتی زندگی اور شاعری پر مبنی مقالے اور نظمیں پیش کیں۔ جن میں سید محمد فضیل،اویس طارق۔ نصرہ انصاری، بشریٰ خاتون، عبد الحنان، اور اقرأ انصاری کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر طلبہ کو محمد علی ایوارڈ سے نوازہ گیا پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ظہیر احمد خاں نے مولانا کو عظیم مجاہد آزادی بتاتے ہوئے انکی بیش بہا قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے گول میز کانفرس کی تاریخی تقریر کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے مولانا جوہر نے جو صعوبتیں، تکلیفیں،اور پریشانیاں اٹھائیں اور کارنامے انجام دئے وہ ناقابل فراموش ہیں،انکے افکار و خیالات ہمار ے لئے مشعل راہ ہیں۔ مہمان ذی وقار ڈاکٹر محمد فاضل ڈی پی ایس نے جوہر کی شاعری پر مقالہ پیش کیا اور انکی شاعرانہ عظمت کے متعدد اشعار پیش کئے نیز انکی قربانیوں کا تذکرہ کیا، سید ہارون کرمانی نے انکی تعلیم و تربیت اور صحافتی زندگی پر اظہار خیال فرمایا، قاری محمد زبیر عالم قاسمی نے مولانا کے ذریعے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام پر روشنی ڈالی جبکہ  جانشین الطاف مینیجر موڈرن اقرأ پبلک اسکول نے مولانا کی تحریک خلافت پر اظہار خیال کیا جرنلسٹ صہیب خان نے مذہب اور وطن کے عنوان پر گفتگو کی اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں نثار قریشی گلاؤٹھی ڈاکٹر محمد ناصر، نعیم الدین رائن، محمد سردار انصاری، محمد نایاب خان،کوثر رضوی، عبد الماجد خان،محمد انیس،ڈاکٹر ظفر احمد،شکیل احمد، قاری محمد افضل،مولانا محمد عمران، حافظ جمیل احمد،ڈاکٹر مرسلین، حکیم دلدار، عبدالقدیر کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کا اختتام قاری محمد طلحہ قاسمی قومی صدر قومی مشاورت کمیٹی کے خطبہ صدارت کے بعد ہوا، کنوینر ابوذر رائن نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا ا س موقع پر اعلان کیا گیا کہ مولانا محمد علی جوہر کے پیغام اور قربانیوں کو عوام الناس تک پہوچانے کے لئے اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے اس ضمن میں نثار قریشی کی کنوینرشپ میں اور سید ہارون کرمانی کی سر پرستی میں گلاؤٹھی میں مولانا کی حیات و خدمات پر سیمینار منعقد ہوگا۔

ڈاکٹر ظہیر احمد خاں،کنوینر

 قومی مشاورت کمیٹی

قانون گویان ، اپر کورٹ ، بلند شہر۔ یو پی ۔

فون: 9359372231

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »