Religion for PeaceSpirituality for Peace

Sufism is the only antidote to Talibani Extremism in Afghanistan

There is only one antidote to the Talibani terrorism in Afghanistan, and that is; Sufism. In order to eradicate the menace of terrorism and idealogical extremism, we have to resort to Sufism today and the role of Sufi Khanqahs is to spread the message of Khwaja Gharib Nawaz (R.A) "Love for all, hatred for none". The program ended with a prayer for development, prosperity and peace of the country.......

Word For Peace

Talibani Extremism in AfghanistanThere is only one antidote to the Talibani terrorism in Afghanistan, and that is; Sufism. In order to eradicate the menace of terrorism and idealogical extremism, we have to resort to Sufism today and the role of Sufi Khanqahs is to spread the message of Khwaja Gharib Nawaz (R.A) “Love for all, hatred for none”. The program ended with a prayer for development, prosperity and peace of the country…….

یوم آزادی کے موقع پر آل انڈیا علماومشائخ بورڈ کے آن لائن پروگرام میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت

آزادی میں خانقاہوں کے رول کو بھلایا نہیں جا سکتا: سید عمار احمد، نیّر میاں

افغانستان میں ہو رہی طالبانی دہشت گردی کا ایک ہی جواب ہے اور وہ ہے صوفی ازم، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے آج ہمیں تصوف کا سہارا لینا ہوگا اور تصوف کا پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی خوشحالی ا ور امن کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا

اگست 16، نئی دہلی،(پریس ریلیز) آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ نے کوویڈ 19 کی وجہ سے یوم آزادی کے موقع پر اپنا پروگرام آن لائن کیا اور ضروری احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک بھر کی تمام شاخوں میں پرچم بلند کیا گیا۔ بورڈ کے صدر وورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کو یادکرنا ہوگا کہ کس قدرپریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے اس ملک کو آزادی دلائی، ہمیں اس آزادی کی قدر کو سمجھنا ہوگا، تبھی ملک کے ساتھ انصاف کر سکیں گے۔ یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داری نبھا کر ملک کو آگے لے جانا ہے ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہئے۔
بورڈ کے قومی ایگزیکیوٹیو ممبر حضرت سیدی میاں مکن پور شریف نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر ہندوستانی کے لئے خوشی کا دن ہے، ہر ہندوستانی آج جو ش میں ہے، ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہمارے بزرگوں نے اس آزادی کے لئے اپنا خون دیا ہے۔ لہذا، اگروطن پر وقت آئے تو، ہمیں بھی ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا،تعلیم حاصل کر اپنے ملک کے کام آنا ہے اس جذبے کو دلوں میں بٹھانے کا یہ دن ہے تاکہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بن جائے۔
بورڈ کے قومی ایگزیکیوٹیو ممبر و شیخ العالم درگاہ ردولی شریف کے سجادہ نشین حضرت سید عمار احمد نیر میاں نے بھی سبھی کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک کو آزاد کو آزاد کرانے میں خانقاہوں کا اہم رول رہا ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا، ہم نے اپنے ملک کو تو آزاد کرالیا لیکن کیا آج بھی ہم اپنے اندر کی بد عنوانی سے آزاد ہو پائے ہیں، اصل آزادی تبھی ملے گی جب ہم اپنے آپ کو تعلیم یافتہ بنائیں گے اور انصاف قائم کریں گے۔
بورڈ کے جوائنٹ نیشنل سکریٹری اور درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے عوام کویوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمارا ملک آزاد ہوایہ سب جانتے ہیں لیکن ہم ان ناموں کو آہستہ آہستہ بھولتے جا رہے ہیں جن کی قربانیوں سے یہ موقع آیا ہے، ہمیں لگاتار لوگوں کو یاد دلانا ہوگا کہ اس دن کی ہم نے کیا قیمت چکائی ہے آزادی کے اصلی معنی کیا ہیں۔
بورڈیوتھ ونگ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا عبدالمعیدازہری نے بھی اس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے نفرت پھیل رہی ہے اس سے ملک کمزور اور دشمن خوش ہورہا ہے، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ نفرت کی پھیلتی آگ کو روکیں اور ملک کی حفاظت کے لئے دیوار بن کر کھڑے ہوں۔
پروگرام کی نظامت یونس موہانی نے کی، نظامت کے دوران انہوں نے افغانستان میں ہو رہی طالبانی دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ایک ہی جواب ہے اور وہ ہے صوفی ازم، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے آج ہمیں تصوف کا سہارا لینا ہوگا اور تصوف کا پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی خوشحالی ا ور امن کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »