Urdu

Universal Message of ‘Hajjatul Wada’: Follow Your Authorities In Letter & Spirit پیغام حجتہ الوداع دور جدید کے مسلمانوں کے نام

WordForPeace.com Special

رسول اللہ نے حجتہ الوداع کے موقع پر فرمایا تھا۔اگر تم پر ناک کٹا ہوا سیاہ فام غلام بھی امیر مقرر کیا گیا ہو ۔تو اس کی بات سنو اور اطاعت کرو۔
ایک اور جگہ رسول اللہ نے فرمایا “نرمی اور سختی دونوں صورتوں میں اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو”۔
ان مبارک ارشادات سے ہمیں جو سیکھ ملتی ہے وہ یہ ہے کہ وقت کے حکمرانوں کے خلاف ایسا کوئی راستہ اختیار نہ کیا جائے جس سے زمین پرفساد برپا ہونے کا اندیشہ ہو اور ایسا اس لئے کہا گیا ہے کیونکہ فساد کی صورت میں انسان کی جان و مال خطرے میں پڑ جانے کا احتمال رہتا ہے۔ مسلمانوں کے رہنماؤں نے رسول اللہ کے ان ارشادات کو نظر انداز کیا ہوا ہے اور وہ راستے چن لئے ہیں جو صرف دین اور دنیا کے خساروں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔۔

ہمارے علمائے کرام اور سیاسی لیڈران کو یہ سمجھ لینا چاہے کہ دنیا میں اقتدار ہمیشہ ایک انسان کے ہاتھ میں نہیں رہتا ہے۔ یہ قانون فطرت کی تغییر و تبدیلی کے بعد دوسرے کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے اور قانون فطرت کے مطابق اس دنیا کی کوئی بھی شے آڈیل نہیں ہے اور اسی طرح کوئی بھی سیاسی شخصیت یا سیاسی نظام آڈییل نہیں ہو سکتا ہے۔

اس وقت ہمارا پریکٹل وزڈم یہی ہے کہ less than ideal یعنی آڈیل سے کم پر راضی رہیں اور غیر سیاسی دائرے میں تعمیر اور ترقی کا کام جاری رکھیں۔
ہاں، اگر آپ کو حکمران وقت سے کوئی شکایت ہو۔ناراضگی ہو تو ان سے باضابطہ طور پر اظہار کریں، ان کی آفس میں ای میل کیجئے یا وقت لے کر بذات خود اپنی شکایت یا نصیحت کا اظہار کیا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ کی شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا ہے یا آپ کی بات کو ان سنی کیا جاتا ہے تو آپ صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیجئے گا۔ اور جس پر اللہ کا انعام ملنے والا ہے۔ دوسری صورت یہی ہے کہ آپ اپنے ملک کے جمہوری نظام کے ذریعے اپنے حکمران کو تبدیل کر سکتے ہیں تب تک عوامی رائے کو تبدیل کرنے کےلئے اپنے عوام میں رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کام کر سکتے ہیں ۔ قوم کے سرداروں کو یہ جاننا چاہے کہ وہ اپنی خواہشات یا غم اقتدار سے قوم کو داو پر لگا کر جرم عظیم کا کام نہیں کر سکتے ہیں۔
سڑکوں پر احتجاجات، جلوس یا حکمرانوں کے خلاف غوغہ آرائی سے جو چیز حاصل ہوگی وہ فساد سے کم کوئی اور چیز نہیں ہوگی۔ قوم کی بہترین تربیت یہ ہے کہ قوم کے درمیان اچھے اور نیک کام کرکے خود قوم کے درمیان مثال قائم کیجئے جس کے نتیجے میں آپ مسند اقتدار پر آپ بیٹھ سکتے ہیں ۔

۔شفیع احمد ڈار

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CAPTCHA ImageChange Image

Back to top button
Translate »